اسدقیصرکے بھائی کی ضمانت منظور ،عدالت کا رہاکرنیکا حکم

اسدقیصرکے بھائی کی ضمانت  منظور ،عدالت کا رہاکرنیکا حکم

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ) انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت نے احتجاج پر درج مقدمہ میں گرفتار اسد قیصر کے بھائی عدنان خان کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر 15 ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض عدنان خان کی ضمانت منظور کرنے کا حکم سنادیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی  ریجنل صدر عامر مغل کی تھانہ سنگجانی اور تھانہ نون میں درج مقدمات میں عبوری ضمانت عدم پیروی پر خارج کردی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں