سپریم کورٹ کی وضاحت کے بعد مخصوص نشستیں دی جائیں:گوہر

سپریم کورٹ کی وضاحت کے بعد  مخصوص نشستیں دی جائیں:گوہر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی وضاحت کے بعد الیکشن کمیشن فوری پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں دے ۔

 بیرسٹر گوہر نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کی وضاحت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمیں خوشی ہوئی، سپریم کورٹ ججز کی وضاحت سے امید ہے آئین کی بالادستی ہو گی۔ سپریم کورٹ کی وضاحت کے بعد اب پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں ملنی چاہئیں، سپریم کورٹ کا آئین کی بالادستی کے لیے کردار اہم ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں