فضل الرحمن کا ن لیگ کو جسٹس منصورکا بطور چیف جسٹس نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مشورہ

فضل الرحمن کا ن لیگ کو  جسٹس منصورکا بطور چیف جسٹس  نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مشورہ

اسلام آباد(آئی این پی)جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ن لیگ کو جسٹس منصورعلی شاہ کا بطور چیف جسٹس نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مشورہ دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق حکومت اور اتحادیوں کی جانب سے آئینی ترمیم پر سربراہ جے یو آئی کو منانے کی کوششیں جاری ہیں۔ذرائع نے بتایا جے یو آئی کے سربراہ نے خبردار کیا اگلے چیف جسٹس کے نوٹیفکیشن میں تاخیر سے مزید مسائل ہوں گے ۔ذرائع نے کہا نواز شریف نے سربراہ جے یو آئی کی تجویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں