آئندہ ہفتے کیلئے 7ریگولر بینچ تشکیل چیف جسٹس فائز ،جسٹس منصور کی زیر سربراہی بینچ بھی شامل

آئندہ ہفتے کیلئے 7ریگولر بینچ تشکیل  چیف جسٹس فائز ،جسٹس منصور  کی زیر سربراہی بینچ بھی شامل

اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کے لیے ریگولر بینچز تشکیل دے دیے گئے ۔بینچ ایک چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل ہوگا۔

سپریم کورٹ میں بینچ 2 میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی شامل ہیں۔بینچ 3 جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہوگا جبکہ بینچ 4 میں جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہوں گے ۔بینچ 5 جسٹس امین الدین، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عرفان سعادت پر جبکہ بینچ 6 جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس ملک شہزاد احمد پر مشتمل ہوگا۔علاوہ ازیں بینچ 7 جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں