پی ٹی آئی رہنمائوں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت

پی ٹی آئی رہنمائوں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،دنیا نیوز)پی ٹی آئی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی، تحریک انصاف کے پانچ افراد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے ۔بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، حامد رضا اور بیرسٹر علی ظفر کل صبح 8 بجے اڈیالہ جیل میں ملاقات کریں گے۔

پی ٹی آئی وفد بانی پی ٹی آئی سے آئینی ترامیم پر مشاورت کرے گا۔عمران خان سے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی اپنا ڈرافٹ مرتب کرے گی، 5 رکنی وفد بانی پی ٹی آئی کو ابھی تک ہونے والی بات چیت سے بھی آگاہ کرے گا۔قبل ازیں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کرادی۔انہوں نے بیرسٹر گوہر سے کہا آج ہفتہ کو آپ کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا انتظام کرتا ہوں، آپ جائیں اور بانی پی ٹی آئی سے حتمی مسودے پر مشاورت کریں ۔بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمن کے گھر پر بیرسٹر گوہر سے گفتگو کی ۔اس موقع پر اسد قیصر نے بلاول سے کہا آپ جمہوریت کے دعویدار ہیں، ہمیں آپ سے بہت توقعات ہیں ۔بتایا گیا ہے پی ٹی آئی نے عمران خان سے مسودے پرمشاورت کیلئے 4رکنی کمیٹی بنا دی جس میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، علی ظفر اور حامد خان شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں