مخصوص نشستیں کس کو دیں؟الیکشن کمیشن حتمی فیصلہ نہ کرسکا

مخصوص نشستیں کس کو دیں؟الیکشن کمیشن حتمی فیصلہ نہ کرسکا

اسلام آباد(دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن قومی و صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہ کرسکا، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس ایک بار پھر بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

 اہم مشاورتی اجلاس میں سپریم کورٹ  کے فیصلے اور سپیکرقومی اسمبلی کے خط کا جائزہ لیا گیا،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم نے الیکشن ایکٹ پر عمل کرتے ہوئے مخصوص نشستوں پر معطل ارکان کو بحال کرنے کی تجویز دی۔قانونی ٹیم کا کہنا ہے پارلیمنٹ کے منظور کردہ قوانین پر عملدرآمد ہر ادارے پر لازم ہے ، سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں کہ قانون میں ترمیم کی صورت میں نئے قانون پر عملدرآمد ہوگا،الیکشن ایکٹ میں ترمیم منظور ہونے کے بعد سپریم کورٹ کا حکم غیر مؤثر ہو جاتا ہے ،الیکشن کمیشن کا آئندہ اجلاس آج یا کل دوبارہ ہونے کا امکان ہے 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں