بلاول بھٹو پی پی پی اور پی پی پی پی کے مشترکہ اتحاد کے پارلیمانی لیڈر منتخب

بلاول بھٹو پی پی پی اور پی پی پی پی کے  مشترکہ اتحاد کے پارلیمانی لیڈر منتخب

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو متفقہ طور پر پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے مشترکہ اتحاد کا پارلیمانی لیڈر منتخب کر لیاگیا۔

پی پی پی پی کے مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں شہدا کارساز کو خراج عقیدت پیش کیا گیااور دعا کی گئی۔ آصفہ بھٹو زرداری نے مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی اور پی پی پی پی کے مشترکہ اتحاد کا پارلیمانی لیڈر منتخب کرنے کی تجویز دی جسے اتفاق رائے سے منظور کرلیاگیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں