مخصوص نشستوں کا کیس 8ججوں کی دوسری وضاحت پر سپریم کورٹ عملے کی جانب سے آج جواب جمع کرانے کاامکان

 مخصوص نشستوں کا کیس  8ججوں کی دوسری وضاحت پر  سپریم کورٹ عملے کی جانب سے  آج جواب جمع کرانے کاامکان

اسلام آباد(آن لائن )چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے مخصوص نشستوں کے کیس میں 8 ججوں کی دوسری وضاحت جاری ہونے پر سپریم کورٹ عملے سے مانگا گیاجواب آج پیر کو جمع کرائے جانے کاامکان ہے ۔

 ڈپٹی رجسٹرار ، مجاہد محمود ، اسسٹنٹ رجسٹرار شاہد حبیب اور ویب ماسٹر عاصم جاوید وضاحت پیش کرینگے ۔ تین روز قبل سپریم کورٹ کے 8 ججز نے مخصوص نشستوں کے فیصلے بارے دوسری وضاحت جاری کرکے الیکشن کمیشن کو پابند کیا تھا کہ وہ ایکٹ میں ترمیم کے باوجود عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا پابند ہے ۔ چیف جسٹس نے عملے سے پوچھا ہے کہ اوریجنل فائل جمع کیے بغیر سپریم کورٹ ویب سائٹ پر وضاحت کیسے جاری ہوئی؟ذرائع سپریم کورٹ کے مطابق ڈپٹی رجسٹرار اور اسسٹنٹ رجسٹرار عملدرآمد کو وضاحت کیلئے نوٹس جاری کر دیا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں