پشاور ضمنی بلدیاتی انتخابات 800پولیس اہلکار تعینات
پشاور(اے پی پی) صوبائی دارالحکومت پشاور میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے کیپٹل سٹی پولیس نے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے ۔
پولیس کے مطابق سکیورٹی کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن سجاد احمد صاحبزادہ نے پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا اور پولنگ عملے کیساتھ بھی ملاقات کی۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران و اہلکاروں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا پولنگ کے پرامن انعقاد کی خاطر خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے جس کے مطابق 21 پولنگ سٹیشنز پر پشاور پولیس کے 800 پولیس افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔ خواتین پولنگ سٹیشنز پر لیڈیز پولیس کو بھی تعینات کیا گیا ہے ، بی ڈی یو ، سنفرڈاگ یونٹس نے بھی فرائض انجام دیئے ۔