غداری کا الزام ،پی ٹی آئی کی سینیٹر زرقا اور فیصل سلیم نہ آئے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے دو ارکان سینیٹ ڈاکٹر زرقا اور فیصل سلیم ایوان میں آئے ہی نہیں۔پارٹی چیئرمین کی جانب سے ان ارکان سینیٹ پر غداری کا الزام لگایا گیا، سینیٹر ڈاکٹر زرقا اور سینیٹر فیصل سلیم ایوان میں نہیں آئے ۔
اب تحریک انصاف ان کے خلاف 63 اے کے تحت کارروائی بھی نہیں کر سکے گی۔ آئینی ترمیم میں پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے پر 63 اے کے تحت کارروائی ہوتی ہے ۔خیال رہے گزشتہ شب بیرسٹرگوہر نے پی ٹی آئی کے دوسینیٹرزکے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے خدشے کا اظہار کیا تھا اور کہا تھاکہ سینیٹر زرقا اور فیصل سلیم شاید دوسری طرف ہیں۔