حکومت ،اپوزیشن ملکی بہتری کیلئے ملکرفیصلے کریں:پرویز اشرف
لاہور (سپیشل رپورٹر)سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بلاول بھٹو ،وزیر اعظم شہبازشریف،مولانا فضل الرحمن،نواز شریف اورپی ٹی آئی رہنمائوں کی مثبت بات چیت ہوئی۔
حکومت اور اپوزیشن ملکر وہ فیصلے کریں جو ملک کیلئے بہتر ہوں۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ20اکتوبر کا دن میثاق جمہوریت کی تکمیل کے طور پریاد رکھا جائیگا۔ بلاول بھٹو نے اس حوالے سے اپنا حق ادا کیا،اپنے نانا،والدہ اور والد کی لیگسی کو آگے بڑھایا ،آج پورا ملک انکی تعریف کررہا ہے ۔