کاہنہ میں پولیوورکرز پر تشدد ،کپڑے پھاڑڈالے

کاہنہ میں پولیوورکرز پر تشدد ،کپڑے پھاڑڈالے

کاہنہ(نامہ نگار)کاہنہ میں بچوں کو قطرے پلانے والے پولیو ورکرز کو 4 افراد نے حملہ کرکے تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ پولیو ورکر بلال اور لیڈی ہیلتھ ورکر شمیم اختر کاہنہ کے وارڈ نمبر 9 میں بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے گئے۔

 ایک گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا تو اندر سے ایک شخص مون باہر نکلا اوردروازہ کھٹکھٹانے پرجھگڑا شروع کردیا گھر میں موجود اسکے دیگر ساتھی  بھی آگئے جنہوں نے بلال اورشمیم اختر کو تشدد کا نشانہ بناکر کپڑے پھاڑ دیئے ۔اطلاع پرمقامی پولیس موقع پرپہنچ گئی جبکہ ملزم فرار ہو گئے ۔لیڈی ہیلتھ ورکرز شمیم اختر کی مدعیت میں4نامزد ملزموں مون،اسلم،رضوان اور بلال کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں