میٹرک :دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج ،آدھے سے زیادہ فیل

میٹرک :دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج ،آدھے سے زیادہ فیل

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ،کامیابی کا تناسب46.55فیصد رہا ،54.45فیصد امیدوارفیل ہوگئے ۔

 لاہور بورڈ کے سیکرٹری رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات زاہد میاں نے گزشتہ روز نتائج کا باقاعدہ اعلان کیا،سال کے دوسرے سالانہ امتحانات میں 44 ہزار 881امیدواروں نے شرکت کی، 20ہزار 890 امیدوار پاس ہوئے جبکہ 23ہزار 991امیدوار فیل ہوگئے ۔ مناہل شہزادی نے 1013 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ محمد آفاق 965 نمبروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ، دونوں پرائیویٹ امیدوار تھے ۔طلبہ اپنے نتائج لاہور بورڈ کی ویب  سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں