نواز شریف کی توشہ خانہ گاڑیاں ریفرنس واپس بھیجنے کیلئے درخواست

نواز شریف کی توشہ خانہ گاڑیاں  ریفرنس واپس بھیجنے کیلئے درخواست

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے ) احتساب عدالت کی جج عابدہ سجاد نے صدر آصف زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس کی نیب ترمیم کے بعد واپسی کی نواز شریف کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 7 نومبر تک ملتوی کر دی۔

 دوران سماعت نواز شریف کی جانب سے ان کے پلیڈر رانا عرفان عدالت میں پیش ہوئے ، سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ریفرنس واپسی کی درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا نیب ترامیم کے بعد توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، دائرہ اختیار کو دیکھتے ہوئے توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس نیب کو واپس بھیجا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں