پٹرول1روپے 35پیسے،ہائی سپیڈ ڈیزل3روپے85پیسےلٹر مہنگا

پٹرول1روپے 35پیسے،ہائی سپیڈ ڈیزل3روپے85پیسےلٹر مہنگا

اسلام آباد(نامہ نگار)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا،ایل پی جی کی قیمت بھی بڑھادی گئی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 35پیسے فی لٹر کا اضافہ کیاہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 248روپے 38پیسے ہوگئی ہے ۔

 ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 85 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ،ہائی سپیڈ ڈیزل 255 روپے 14 پیسے فی لٹر دستیاب ہوگا ۔مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 161 روپے 54 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے ۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی اور لائٹ ڈیزل آئل 147 روپے 51 پیسے فی لٹر ہوگیا۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے ہوگیا ہے ۔ ایل پی جی کی قیمت میں 2 روپے 88 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے سے پہلے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 251 روپے 30 پیسے تھی جو اب بڑھ کر 254 روپے 18 پیسے ہو گئی ہے جبکہ گھریلو سلنڈر 34 روپے 9 پیسے مہنگا ہوا ہے ۔ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 999 روپے 47 پیسے مقرر کی گئی ہے ، اکتوبر میں گھریلو سلنڈر 2 ہزار 965 روپے 38 پیسے کا تھا، قیمتوں کا تعین نومبر کیلئے کیا گیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں