خاتون کے گھر پر مبینہ قبضے کی کوشش ،مقدمہ درج کر لیا گیا

خاتون کے گھر پر مبینہ قبضے کی  کوشش ،مقدمہ درج کر لیا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)خاتون کے گھر پر مبینہ قبضے کی کوشش کرنے والے ملز موں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ عید گاہ کے قریب ملزم رشید احمد نے اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ہمراہ بشیراں نامی خاتون کے گھر پر دھاوا بول دیا اور سامان کی توڑ پھوڑ کر کے مبینہ طور پر گھر پر قبضے کی کوشش کی خاتون کی جانب سے شور مچانے پر ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں