آن لائن مالیاتی فراڈ پرملتان سے 12رکنی منظم گینگ گرفتار

آن لائن مالیاتی فراڈ پرملتان  سے 12رکنی منظم گینگ گرفتار

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ملتان سے آن لائن مالیاتی فراڈ میں ملوث 12 رکنی منظم گینگ گرفتار کرلیا۔ ملزم فراڈ ،بلیک میلنگ ، بھتہ خوری ، کال سپوفنگ میں ملوث نکلے ۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں میں عبد المجید ، خالد ، عمر فاروق ، زبیر ، زعیم ،عمران ، عبد العزیز ، عبدالمحسن ، عبدالمجید ، عامر عبد الرشید اور جواد شامل ہیں ۔جواد کا تعلق افغانستان سے ہے ، انگریزی ، عربی زبان میں مہارت رکھنے والے ملزم بینک کا نمائندہ ظاہر کر کے کال کرتے ، بینک اکاؤنٹس کی معلومات لیتے ،انکا فراڈ نیٹ ورک مشرق وسطیٰ و دیگر ممالک تک پھیلا ہوا ہے ۔ ملزم جعلی ویزا پراسیسنگ ، پرائز ڈسٹری بیوشن اور امداد کے نام پر جعلی سم کارڈز وغیر قانونی طریقے سے سادہ لوح افراد کو لوٹتے رہے ۔ ملزموں سے 14 سمارٹ فونز، ٹیبلٹ ، 11 انٹرنیشنل سم کارڈز، انٹرنیشنل بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات اورسپوفنگ سافٹ ویئر برآمد کر لیا گیا جس سے کالز کرتے تھے ۔تفتیش کا آغاز کر کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں