کارساز حادثہ کیس،ملزمہ نتاشا بری
کراچی (سٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ شاہد علی میمن نے کارساز کے مقام پر موٹرسائیکل سوار باپ بیٹی عمران عارف اور آمنہ عمران کو گاڑی سے کچلنے کی ملزمہ نتاشا کو کیس سے بری کردیا۔
عدالت نے ملزمہ اور مرنے والے باپ بیٹی کے لواحقین کے درمیان ہونے والے صلح نامے کو منظور کرکے ملزمہ کوبری کیا۔ ملزمہ نتاشا طبیعت کی خرابی کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئی تاہم عدالت نے دوپہر 2بجے تک کا وقت دیکر حاضری کو یقینی بنایا۔ ملزمہ کے خلاف امتناع منشیات کیس جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ محمدرضاانصاری کی عدالت میں زیرسماعت ہے ۔