پنجاب اسمبلی :سپیکر نے سیکرٹری معدنیات کو شکایت پر معطل کر دیا

 پنجاب اسمبلی :سپیکر نے سیکرٹری معدنیات کو شکایت پر معطل کر دیا

لاہور (سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے سیکرٹری معدنیات کو معطل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب کر لی۔

 استحقاق کمیٹی کے چیئرمین سمیع اللہ خان نے سیکرٹری معدنیات کو ذہنی مریض قرار دیدیا جبکہ وزیر محکمہ مائنز اینڈ منرلز شیر علی گورچانی نے اپنے محکمہ کی ناکامی کوتسلیم کرلیا ۔پنجاب اسمبلی میں سپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران صوبائی وزیر معدنیات شیر علی گورچانی اپنے محکمہ کے سیکرٹری سے نالاں نظر آئے ،اجلاس میں سیکرٹری معدنیات کے رویہ کی شکایت پر سپیکر نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے سیکرٹری معدنیات کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کر دیا ۔اجلاس کے دوران سپیکر پنجاب اسمبلی نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی ٰ کے ساتھ لندن میں پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے قابل شرم قرار دیا، ایجنڈا مکمل ہونے پر سپیکر ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کااجلاس آج دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں