معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کو گولیاں مار دیں ، ملزم فرار

معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کو گولیاں مار دیں ، ملزم فرار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا گیا ۔تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ مہر چوک میں سعید نامی ملزم کی محمد حسین کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی۔۔۔

جس کی رنجش میں ملزم گزشتہ روز اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ہمراہ اس کی دکان پر پہنچ گیا جہاں دوبارہ سے تلخ کلامی کے بعد ملز موں نے اسلحہ نکال لیا اور فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر محمد حسین شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں