چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے سیکرٹری، ایگزیکٹو افسر تعینات
اسلام آباد(دنیا نیوز)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے اپنے دفتر میں اہم تعیناتیاں کردیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر پرائیویٹ سیکرٹری محمد یاسین کوگریڈ 21 میں چیف جسٹس پاکستان کا سیکرٹری اور سینئر پرائیویٹ سیکرٹری محمد عارف کو گریڈ 20 میں چیف جسٹس کا ایگزیکٹوافسر تعینات کیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق نئے رجسٹرار کی تعیناتی بھی جلد عمل میں آئے گی، موجودہ رجسٹرارجزیلہ اسلم کے جج کے طور پرواپسی کے امکانات ہیں ،جبکہ چیف جسٹس کے سٹاف افسرکی بھی جلد تعیناتی متوقع ہے ۔