پنجاب اسمبلی :کالاباغ ڈیم کیلئے ایک پیج پر آنیکی دعوت

پنجاب اسمبلی :کالاباغ ڈیم کیلئے ایک پیج پر آنیکی دعوت

لاہور (سیاسی نمائندہ )پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سرکاری کارروائی کے دوران عام بحث میں حکومتی و اپوزیشن ارکان نے ماحول کی موجودہ صورتحال، آبادی میں اضافے ،تدارک سموگ ، پانی کی قلت اور اس کے تحفظ کے مسئلہ پر گفتگو کی۔

اپوزیشن لیڈر احمد خان  بھچر نے کہاکہ اگر ن لیگ کالا باغ ڈیم کیلئے اتنا ہی زور لگا لیتی جتنا زور 26 ویں آئینی ترمیم لانے کیلئے لگایا ہے تو یہ بن جاتا،وزیر آبپاشی کاظم پیرزادہ نے کالا باغ ڈیم کو پاکستان کی لائف لائن قرار دیتے ہوئے تمام صوبوں اور سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر آنے کی دعوت دی۔پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران حکومتی و اپوزیشن ارکان اسمبلی نے بڑھتی آبادی کو بھی مسئلہ قرار دیا۔ان کا کہنا تھا اگر آبادی پر کنٹرول نہیں ہوگا تو پاکستان مشکلات سے باہر نہیں نکل پائے گا اور نہ ہی خوشحالی آ سکے گی۔ اجلاس میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ارکان اسمبلی کی تمام تجاویز کو محکمہ زراعت اور محکمہ آبپاشی کی سٹینڈنگ کمیٹیوں کے حوالے کرنے کیلئے رولنگ بھی دی ، پینل آف چیئرپرسن سمیع اللہ خان نے دونوں کمیٹیوں کی تجاویز پر سپیشل اجلاس بلانے کا بھی اعلان کیا۔ایجنڈا مکمل ہونے پر پنجاب اسمبلی کااجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں