گھر میں گھس کر واردات اور لڑکی سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

 گھر میں گھس کر واردات اور  لڑکی سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)شاد باغ پولیس نے گھر میں گھس کر ڈکیتی کی واردات اور لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

، ملزم اپنے ساتھیوں کی نگرانی میں گھر میں گھسا اور واردات کی۔ ملزم روہت عرف چٹا نے 17سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور گھر سے ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات اور 2 لاکھ نقد رقم لیکر فرار ہو گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم شادی شدہ اور 2بچوں کا باپ ہے ،اس کے لڑکی کے ساتھ مراسم تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں