سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 8نومبر کو طلب
اسلام آباد(آن لائن)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 8 نومبر کو طلب کرلیا ۔
چیف جسٹس سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس کی صدارت کرینگے ،اجلاس میں مختلف ججز کے خلاف آنے والی شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔واضح رہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے احتساب کا ادارہ ہے جس میں آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت ججز کے خلاف آنے والے ریفرنس اور شکایات کا جائزہ لیا جاتا ہے ۔