حکومت کے ساتھ اصل لڑائی تواب شروع ہوگی، حمد اللہ

حکومت کے ساتھ اصل لڑائی تواب شروع ہوگی، حمد اللہ

لاہور(دنیا نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ قانون سازی کیلئے مولانا فضل الرحمن کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، حکومت نے ہمیں دھوکہ دیا ہے۔

پروگرام‘‘دنیا مہربخاری کے ساتھ’’ میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے کہاکہ موجودہ قانون سازی جمہوریت کی روح کے خلاف ہے ، یہ جمہوریت کے نام پر سیاہ دھبہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ بیس منٹ میں قومی وسینیٹ سے قانون پاس ہو رہے ہیں، قانون سازی جمہوریت نہیں صرف اقتدارکی مضبوطی کیلئے ہو رہی ہے ، حکومت کے ساتھ اصل لڑائی تواب شروع ہوگی۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشیربرائے قانون وانصاف بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ ہم اس پر کام کررہے تھے ہم نے پارٹی کے لوگوں اور اراکین پارلیمان کو اعتماد میں لیا تھا،ساتھ سا تھ ہم نے اپنے اتحادیوں کو بھی آن بورڈ لیا ،حکومت نے جوکرنا تھا وہ کرلیا۔ ججزکی تعداد بڑھنے سے عام آدمی کوانصاف ملے گا، ججزکی تعداد بڑھانا سپریم کورٹ وہائی کورٹ بارکا مطالبہ تھا۔ہم نے مولانا فضل الرحمن کودھوکہ نہیں دیا،جوکام سادہ اکثریت سے کر سکتے ہیں وہ کریں گے ۔رہنما تحریک انصاف بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا ہے کہ ن لیگ نے آج اپنا آخری پتا کھیل لیا ہے اگلی باری ان کی اتحادی جماعت کی ہے ، اس کیلئے دروازہ کھول دیا ہے ،یقین ہے کہ اگلا وزیراعظم پیپلزپارٹی کا ہوگا،کل کو کوئی بھی کرائسز آتاہے ،تو ن لیگ کیا دے گی،ن لیگ نے اپنے ہاتھ پائوں باندھ دیئے ہیں،اسی طرح ن لیگ نے جوڈیشل نظام کا بھی بیڑہ غرق کردیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں