سکولوں میں بچوں سے چھیڑخانی کا کیس، لاہور ہائیکور ٹ نے کمیٹی بنادی، سفارشات طلب
لاہور(عدالتی رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے سکولوں میں بچوں سے چھیڑخانی اورسوشل میڈیا ٹرولنگ کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران سیکرٹری خصوصی تعلیم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے کر سفارشات طلب کرلیں۔
جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دئیے کہ کیا حکومت نہیں چاہے گی کہ ہمارے بچے خودکشیوں سے بچ جائیں،بچوں کو چھیڑ خانی سے بچانے کے قوانین ہونے چاہئیں۔