سندھ اسمبلی:آئینی بینچز کی تشکیل کیلئے قرارداد منظور

سندھ اسمبلی:آئینی بینچز کی تشکیل کیلئے قرارداد منظور

کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی نے 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت صوبے میں آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد کثرت رائے سے منظورکرلی ،قرارداد کے حق میں 123 ارکان نے ووٹ دیا۔

ایم کیو ایم اور پی پی پی ارکان نے کھڑے ہوکر قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ارکان اورجماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے مخالفت کی۔ وزیر پارلیمانی امور ضیا الحسن لنجار نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا آئین کے آرٹیکل دو سو دو اے کے تحت قرارداد لانا ضروری تھا ، یہ آئینی تقاضا ہے جس کی سندھ اسمبلی تعمیل کررہی ہے ۔ قائد ایوان وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے ایوان کو بتایا پی ٹی آئی نے بھی آئینی بینچز کی تشکیل کے حوالے سے اپنے دو ممبرز کے نام دیئے ہیں،اس کا مطلب چھبیسویں ترمیم کو انہوں نے بھی مان لیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں