مریم نواز نے بصارت سے محروم وی لاگر کو کار کا تحفہ دیدیا

مریم نواز نے بصارت سے محروم وی لاگر کو کار کا تحفہ دیدیا

لاہور(سٹی رپورٹر،دنیا نیوز، نیوزایجنسیاں)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف طبیعت خراب ہونے پر میڈیکل چیک اپ کیلئے نوازشریف میڈیکل سٹی پہنچیں ،جہاں ان کے تھائی رائیڈز کا مکمل چیک اپ کیا گیا، گلے کا انفیکشن بڑھنے پر انہوں نے گزشتہ روز اپنی تمام سرکاری مصروفیات ترک کردیں۔۔۔

 جبکہ گلے کے انفیکشن کا ذاتی معالج سے علاج کرانے کیلئے آج ان کی لندن روانگی متوقع ہے ۔وزیراعلیٰ نے بصارت سے محروم وی لاگر محمد علی کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے انہیں نئی گاڑی کا تحفہ دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف کے گلے کا انفیکشن بڑھ گیا ہے اور وہ گزشتہ روز نوازشریف میڈیکل سٹی گئیں جہاں ان کے تھائی رائیڈز کا مکمل چیک اپ کیا گیا،جہاں سے وہ اپنی رہائش گاہ جاتی امراگئیں اور تمام سرکاری مصروفیات منسوخ کردیں ،مریم نواز کا آج لندن جانے کا امکان ہے جہاں وہ اپنے ذاتی معالج سے علاج کروائیں گی۔وہ وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار بیرون ملک روانہ ہوں گی، نواز شریف اور مریم نواز شریف کا لندن سے اکٹھے وطن واپس آنے کا امکان ہے ۔وی لاگر اور حافظ قرآن محمد علی نے چند روز قبل مریم نوازشریف سے ملاقات کے دوران کار کے تحفے کی خواہش کا اظہار کیا تھا،گزشتہ روز وزیراعلیٰ نے ان کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے انہیں نئی کار تحفے میں دے دی ۔انہوں نے حافظ محمد علی کو گاڑی کی چابی دی اورخود دروازہ کھول کر انہیں سیٹ پر بیٹھایا۔ حافظ محمد علی نے گاڑی ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اوروزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ حافظ محمد علی نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف واقعی ماں کے جیسی ہیں،اتنا احساس تو کوئی ماں ہی کرسکتی ہے ۔مجھے دوسروں کی حقیقت کا پتہ ہے ،اس لئے روز اول سے ہی پاکستان مسلم لیگ ن کا سپورٹر ہوں۔حافظ محمد علی کے والد ریاض حسین،بھائی کمیل عباس اوردوست بھی ان کے ہمراہ تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں