وادی تیراہ :مارٹر گولہ گرنے سے بہن بھائی جاں بحق

 وادی تیراہ :مارٹر گولہ گرنے سے بہن بھائی جاں بحق

خیبر ایجنسی(نمائندہ دنیا )خیبر پختونخوا کے علاقے باڑہ کی وادی تیراہ میں مارٹر گولہ گرنے سے طالبعلم بہن بھائی جاں بحق اور 5 طلبہ زخمی ہوگئے ۔

گورنمنٹ پرائمری سکول  ہاشم خان کلے کے طلبہ چھٹی ہونے پر گھر جارہے تھے کہ بھوٹان شریف کے علاقے سرہ چینہ پہنچنے پر نامعلوم سمت سے داغا جانے والا مارٹر گولہ بچوں کے قریب گر کر پھٹ گیا۔7بچے شدید زخمی  ہوگئے جن میں دس سالہ عابد اللہ ولد ثواب گل زخموں کی تاب نہ لاکرموقع پر دم توڑ گیا،مقامی افراد نے بچوں کو ہسپتال منتقل کردیا ، اس دوران کلثوم بنت ثواب گل بھی شدید زخموں کی تاب نہ لاکر طبی امداد سے قبل ہی راستے میں دم توڑ گئی جبکہ ایک گولہ عابد نامی شخص کے مکان پر گر گیا جس سے لگنے والی آگ نے گھر کو لپیٹ میں لے لیا کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا تاہم آگ سے گھرکی تیسری منزل تباہ ہوگئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں