حکومت کے ساتھ معاہدوں میں ڈیڈ لاک:گورنر پنجاب

حکومت کے ساتھ معاہدوں میں ڈیڈ لاک:گورنر پنجاب

لاہور (سپیشل رپورٹر )گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت تین سال سے پانچ سال کرناوقت کی ضرورت تھی۔ آج حکومت ہے تو اس میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کا اہم کردار ہے ۔

 یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے رہنما ملک رشید کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر منعقدہ تقریب اور میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے مزید کہا کہ ہمارے حکومت کے ساتھ معاہدوں میں ڈیڈ لاک ہیں ،اس حوالے سے فیصلے قیادت کی بیرون ملک سے واپسی پر ہوں گے ۔ ملک کی ترقی اور استحکام کے لئے اتحادی حکومت کا چلنا ضروری ہے ۔چھبیسویں آئینی ترمیم میں بلاول بھٹو کا اہم کردار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ہمیشہ سے مینڈیٹ چوری کیا گیا جس نے کبھی ٹیبل کے نیچے سے ہاتھ نہیں ملایا، پیپلز پارٹی نے ملک کے لئے کڑوا گھونٹ بھرا ہے ۔ اس موقع پر عزیز الرحمن چن، عاقب سرور اور دیگر بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں