ریلوے :گریڈ 19 اور 20کے 8 افسروں کے تبادلے

ریلوے :گریڈ 19 اور 20کے  8 افسروں کے تبادلے

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)وزارت ریلوے نے گریڈ 19اور 20کے 8افسروں کے تبادلے کردئیے ،منیجنگ ڈائریکٹر کنکریٹ سلیپر فیکٹری لاہور انعام اللہ کو ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور ڈویژن،فاروق اقبال ملک کو چیف مارکیٹنگ منیجر لاہور ہیڈکوارٹر۔۔۔

عزیز حسین سید کو منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ریلویز سلیپر کنکریٹ فیکٹری لاہور ،مقصود احمد جان کو ڈائریکٹر جنرل آپریشنز وزارت ریلوے ،فیاض احمد خان کو ڈائریکٹر جنرل کوالٹی کنٹرول اینڈ فیول مانیٹرنگ ریلویز ہیڈ کوارٹر لاہور ،طارق انور سپرا کو ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز ریلویز ہیڈ کوارٹر لاہور، شاہد حسین سمو کو چیف کسٹمر اینڈ فیسلی ٹیشن منیجر ریلویز ہیڈ کوارٹر لاہور اور ریاض حسین زرداری کو چیف کنٹرولر سٹورز ریلوے ہیڈکوارٹر تعینات کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں