جامعات کی چانسلر شپ ،علی امین نے گورنر سے اختیار واپس لے لیا

جامعات کی چانسلر شپ ،علی امین نے گورنر سے اختیار واپس لے لیا

پشاور(آئی این پی )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر سے جامعات کی چانسلرشپ کااختیار واپس لے لیا، وزیر اعلیٰ صوبے کی تمام جامعات کے چانسلر ہوں گے ، صوبائی کابینہ نے جامعات کے قانون میں ترمیم کی منظوری بھی دے دی۔

وائس چانسلرز کی مدت ملازمت چار سال کرنے کی ترمیم بھی منظور کرلی گئی ہے ، یونیورسٹیز ایکٹ میں کی گئی ترمیم کے مطابق جامعات کے وائس چانسلرزکے تقرر کااختیاربھی وزیراعلیٰ کے پاس ہوگا۔یونیورسٹیز ایکٹ میں کئی ترمیم کے مطابق وزیر اعلیٰ تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے چانسلر ہوں گے ، خواتین کی جامعات میں وائس چانسلر کے عہدوں پرصرف خواتین امیدواروں کی تعیناتی لازمی قرار دے دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں