جلسہ میں امریکی جھنڈالہرانامسترد،کارروائی ہوگی :بیرسٹرسیف

جلسہ میں امریکی جھنڈالہرانامسترد،کارروائی ہوگی :بیرسٹرسیف

پشاور(آن لائن)صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانا جعلی حکومت کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے ، امریکی جھنڈا جعلی حکومت کے کارندوں نے سازش کے تحت لہرایا۔۔۔

 ان خیالات کا اظہارتحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاجعلی حکومت اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں کی ماہر ہے ، اس قسم کی حرکتوں سے جعلی حکومت عمران خان کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے ، واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے ، وزیراعلی نے واقعہ پر برہمی کا اظہار کیا ہے ،جھنڈا لہرانے والے کے خلاف کارروائی کی جائیگی، پی ٹی آئی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانا مسترد کرتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں