جو ہار نہیں مان رہا تھااَب ہر روز این آر او مانگ رہا:عظمیٰ
لاہور(سٹی رپورٹر)وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ جو ہار نہیں مان رہا تھا اَب ہر روز این آر او مانگ رہا ہے۔
امریکی غلامی کیخلاف جنگ لڑنے والے صوابی جلسے میں انکا جھنڈا اٹھا کر آزادی حاصل کر رہے ہیں، امریکی جھنڈا لہرانا دراصل تحریک انصاف کا اپنے امریکی آقاؤں سے وفاداری کا عہد تھا۔ پی ٹی آئی میں سب کی اپنی ڈیڑھ انچ کی مسجد ہے اور نند بھاوج میں پارٹی پر قبضے کی جنگ الگ سے جاری ہے ۔سہولت کاری اور کوچ کی عدم موجودگی پر کوئی پارٹی ڈائریکشن نہیں۔ صوابی جلسے کے فلاپ شو کے بعد گنڈاپور اور پارٹی رہنما آپس میں لڑ رہے ہیں۔ فتنہ پارٹی کا کوئی شخص گنڈاپور کو وزیراعلٰی ماننے کو تیار نہیں اور نہ ہی کوئی اسکے احکامات کو سنجیدہ لیتا ہے ۔وزیر اطلاعات نے کہا فتنہ خان اوراسکے چیلے یوٹرن لینے کو بہادری سمجھتے ہیں۔ملک میں افراتفری اور انتشار پھیلانے والے اپنے انجام کی طرف گامزن ہیں۔