9 مئی مقدمات:شاہ محمود یاسمین راشد اور محمود الرشید کی ضمانتوں پر وکلا کو دلائل کیلئے مہلت

 9 مئی مقدمات:شاہ محمود  یاسمین راشد اور محمود الرشید کی  ضمانتوں پر وکلا کو دلائل کیلئے مہلت

لاہور (کورٹ رپورٹر)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید اور منظر علی گل نے 9 مئی کے کیسوں میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کی ضمانتوں پر ملزموں کے وکلا کو دلائل کے لیے مہلت دیدی۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ایک سال سے زیادہ وقت گزر گیا ضمانت پر دلائل نہیں دیئے گئے آخری موقع دے رہا ہوں اگر آئندہ سماعت پر وکیل نے دلائل نہ دیئے تو ریکارڈ دیکھ کر فیصلہ کر دوں گا، عدالت نے شاہ محمود قریشی کی ضمانتوں پر سماعت 19 نومبر، میاں محمود الرشید کی ضمانتوں پر سماعت 12 نومبر تک جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانتوں پر سماعت 13 اور 16 نومبر تک ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں