علی امین کی عمر ایوب سے ملاقات آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال

علی امین کی عمر ایوب سے ملاقات  آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال

ہری پور(اے پی پی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے جمعرات کو یہاں سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان کی رہائش گاہ پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب سے ملاقات کی۔

 آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں پارٹی معاملات سمیت ہری پور میں جاری ترقیاتی سکیموں سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا۔ علی امین نے متعلقہ حکام کو جاری ترقیاتی سکیمیں بروقت مکمل کرنے کی ہدایت دی جبکہ دیگر منصوبوں کیلئے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی یقین دہانی کروائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں