ہائیکورٹ :قومی اسمبلی کے 6حلقوں میں الیکشن رکوانے کی درخواستیں خارج

ہائیکورٹ :قومی اسمبلی کے 6حلقوں  میں الیکشن رکوانے کی درخواستیں خارج

لاہور ( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے 6 حلقوں میں الیکشن رکوانے کی درخواستیں خارج کر دیں۔

 عدالت نے درخواستیں غیر مؤثر ہونے کی وجہ سے خارج کیں، جسٹس شاہد کریم نے درخواستوں پر سماعت کی ،درخواستیں پی ٹی آئی امیدواروں اعجاز شاہ اور فرخ حبیب نے دائر کیں ۔یہ درخواستیں غیر مؤثر ہوچکی ہیں، ڈپٹی اٹارنی جنرل درخواستوں میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا،درخواست گزاروں نے 6 حلقوں میں الیکشن کی آئینی حیثیت کو چیلنج کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں