زرمبادلہ ذخائر 31ماہ کی بلند ترین سطح پر

زرمبادلہ ذخائر 31ماہ  کی بلند ترین سطح پر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سٹیٹ بینک کے ڈالرذخائر 31ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ۔

سٹیٹ بینک نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا جاری کردیا ۔ایس بی پی کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر 8 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اضافے سے 11 ارب 25 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ۔ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 3 کروڑ 37 لاکھ ڈالر بڑھ کر 15 ارب 96 کروڑ 55 لاکھ ڈالر ہوگئے جبکہ بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس 5 کروڑ ڈالر کی کمی سے 4 ارب 70 کروڑ 69 لاکھ ڈالر رہ گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں