لاشوں کی سیاست بانی پی ٹی آئی کا وتیرا :عظمیٰ بخاری

لاشوں کی سیاست بانی پی ٹی آئی کا وتیرا :عظمیٰ بخاری

لاہور (سٹی رپورٹر)پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے استفسار کیا ہے کہ آئین پاکستان میں کہاں لکھا ہے کہ ایک صوبے کا وزیراعلیٰ ہر مہینے فیڈریشن پر چڑھائی کریگا؟، اگر ایک وزیراعلیٰ کے عدالت میں پیشی سے سرکاری امور متاثر ہوتے تو وفاق پر حملے سے صوبے کی کونسی خدمت ہوتی ہے۔

 اڈیالہ جیل کے قیدی کو جیل سے نکلنے کے لئے لاشوں کی ضرورت ہے کیوں کہ لاشوں کی سیاست بانی پی ٹی آئی کا وتیراہے ۔ عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جو پیسہ خیبرپختونخوا صوبے کی عوام کے فلاح بہبود پر خرچ ہونا چا ہئے وہ جلسوں اور احتجاج پر خرچ ہورہا ہے ،عدالت کو علی امین سے ان پیسوں کا بھی حساب لینا چاہئے ، پچھلے 8 ماہ سے کے پی کی عوام کے لئے  ایک بھی فلاحی منصوبہ شروع نہیں ہوسکا۔ اُنہوں نے کہا کہ مریم نواز نے پنجاب میں 8 ماہ میں 84 نئے عوامی فلاح کے منصوبے شروع کئے ہیں، علی امین کو حکومتی امور چلانے کے لئے مریم نواز کے ویژن سے سبق سیکھنا چاہئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں