4 افسروں کے تقررو تبادلے

4 افسروں کے تقررو تبادلے

لاہور (سیاسی نمائندہ)پنجاب حکومت نے متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے کر دئیے ۔سب رجسٹرار گوجرنوالہ ڈویژن شفیق احمد کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ۔

تقرری کے منتظر محمد افضل خان کو سیکشن افسر ہوم ڈیپارٹمنٹ ،شہزاد انوار ملک کو سیکشن افسرسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اوراحسن اللہ مغل کو سیکشن افسر محکمہ انہار تعینات کردیاگیا۔اس ضمن میں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں