پیپلز پارٹی کا چراغ جلد بجھنے والا، عوام نے الیکشن نتائج مسترد کردیئے ، حافظ نعیم

پیپلز پارٹی کا چراغ جلد بجھنے  والا، عوام نے الیکشن نتائج  مسترد کردیئے ، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ دھاندلی کی جس سطح پرپیپلز پارٹی اتر چکی ہے واضح ہوگیا کہ اس کا چراغ جلد بجھنے والا ہے ۔

کراچی میں بلدیاتی ضمنی انتخابات میں بدترین دھاندلی پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام ضمنی بلدیاتی الیکشن کے نتائج مسترد کرتے ہیں ،یہ محض اسٹیبلشمنٹ کے سہارے نتائج بدل کر جیت کا اعلان آر اوز کے ذریعے کرا دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ایک مرتبہ پھر جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے کارکن اس وقت بھی عوام کے مینڈیٹ کے تحفظ کے لیے سڑکوں پرموجود ہیں۔حافظ نعیم نے کہا کہ ان قوتوں کو کچے اور پکے کے ڈاکو، کرپٹ مافیا، کرپشن اور قبضے کا سسٹم پسند ہے ۔ان عناصر، کرپٹ سسٹم کو انہوں نے پورے ملک بالخصوص سندھ کے عوام پر مسلط کیا ہوا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں