مہنگائی میں0.55فیصد اضافہ،24اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں ،6سستی

مہنگائی میں0.55فیصد اضافہ،24اشیا کی  قیمتیں بڑھ گئیں ،6سستی

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں،مانیٹرنگ)مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان جاری ، گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ، سالانہ بنیادوں پر شرح میں 4.16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے روزمرہ استعمال کی24اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور6 میں کمی دیکھی گئی جبکہ 21اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ آلو کی قیمتوں میں1.26فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں5.01 فیصد،ٹماٹر16.86 فیصد،ایل پی جی 4.10 فیصد، سرسوں کا تیل  1.90 فیصد، لہسن 4.30 فیصد، جلانے والی لکڑی 2.07 فیصد، چینی 1.34 فیصد اور گھی کی قیمتوں میں1.87فیصد اضافہ ہوا۔ کیلے کی فی درجن قیمت میں0.18 فیصد، دال چنا فی کلو2.51فیصد، دال ماش کی قیمتوں میں0.87 فیصد،چکن کی قیمتوں میں0.07 فیصد اورآٹے کی قیمتوں میں0.01 فیصد کمی ہوئی۔ حساس قیمتوں کے اشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح0.83فیصداضافے کے ساتھ2.33فیصد ہوگئی۔ 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے آمدن والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 0.74فیصداضافے کے ساتھ2.47فیصد اور 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح0.62فیصد اضافے کے ساتھ4.07فیصد ہوگئی۔ اسی طرح 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح0.59 فیصداضافے کے ساتھ4.19فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح0.44 فیصد اضافے کے ساتھ 4.75فیصدرہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں