عمران خان نے کہا بشریٰ سیاست میں حصہ نہیں لیں گی :وکیل
راولپنڈی (خبر نگار)بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ توشہ خانہ ون کیس میں نیب کے بیان کے بعد چیئرمین نیب اور تفتیشی استعفیٰ دیں ان کو جھوٹے مقدمہ میں ٹرائل کیا گیا۔
شفاف ٹرائل کے بنیادی حقوق کا حق نہیں دیا گیا ،ہم ریفرنس کو ریمانڈ بیک کرنے کو نہیں مانیں گے ، عمران خان نے کہابشریٰ بی بی سیاست میں حصہ نہیں لیں گی۔ اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا بانی کے خلاف سیاسی انتقام پر مبنی کیسز کس شدومد کے تحت چلائے جا رہے ہیں،بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم کے بعد عدلیہ حکومت کا ایک ادارہ اور کینگرو کورٹ بنا دیا گیا ہے ،بانی نے قوم سے کہا ہے کہ باہر نکلے ،کہتے ہیں جمہوریت خطرے میں ہے لیکن ملک میں جمہوریت موجود ہی نہیں ،اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ ملانے کیلئے سیاسی کمیٹی کی ذمہ داری لگائی ہے ،بانی نے کہا بشری ٰبی بی سیاست میں حصہ نہیں لے رہی ہیں نہ لیں گی ،بشریٰ بی بی نے بانی کا پیغام پارٹی رہنمائوں تک پہنچانا تھا انکے ذریعے پیغام رسانی کی گئی،کیونکہ بانی پی ٹی آئی کو سیاسی قائدین سے ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی،علی محمد خان نے کہا کہ کیا بانی پی ٹی آئی ٹرسٹ کے پیسے لے گا؟ ہمارا پرامن مارچ صرف اسلام آباد کی طرف ہوگا،پورا پاکستان تیار ہے ،بانی پی ٹی آئی نے کہا ان کو لانے والوں کو کہتا ہوں کہ کب تک شہباز شریف کا سیاسی جنازہ اپنے کندھوں پر اٹھائیں گے ۔ پی ٹی آئی کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہمارے ملک کے کٹھ پتلی جیکٹیں پہن کر جنیوا میں پھر رہے ہیں 24 نومبر کو پوری قوم باہر نکلے ۔