تمام پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو احتجاج میں 5ہزار افراد لانے کا ٹاسک

تمام پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو احتجاج میں 5ہزار افراد لانے کا ٹاسک

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں منعقدہ اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج کیلئے حکمت عملی مرتب کرلی۔پشاور میں پی ٹی آئی کے اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے ارکان اور پارٹی عہدیداروں نے بھی شرکت کی اوراجلاس میں 24 نومبر احتجاج کے لیے حکمت عملی طے کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں 24 نومبر کو تمام اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو کم سے کم 5 ہزار افراد اپنے ساتھ لانے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے ۔ذرائع بتایا کہ حکمت عملی بنائی گئی ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کارکن پشاور موڑ سے اکٹھے ہو کر آگے بڑھیں گے اورکارکنوں کو کپڑے ، کھانے پینے کا سامان، موبائل چارجر ساتھ لانے کی ہدایت کردی گئی ۔وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں منعقدہ اجلاس میں 300 سے زائد ارکان نے شرکت کی اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا کے ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں کا اجلاس بھی آج طلب کرلیا ۔ادھر عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی اور مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسدقیصر مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ ہونگے ،سابق وفاقی وزیر علی محمد خان ،سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ ،صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ اورسابق گورنر شاہ فرمان بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق جوبھی مذاکرات کریگا اس5 رکنی کمیٹی سے کریگا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں