ممبر جوڈیشل کمیشن نہ بنائے جانے پر بلاول کی دل آزاری ہوئی:یوسف رضا
اوکاڑہ (این این آئی)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے 26 ویں ترمیم کی منظوری کیلئے بڑی محنت کی۔
اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا ممبر جوڈیشل کمیشن نہ بنائے جانے پر بلاول بھٹو کی دل آزاری ہوئی ۔ لوگ پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے ہیں، یہ سیاسی دھماکا نہیں، معمول کا سیاسی کام ہے ۔