وی پی این کے مثبت استعمال میں قباحت نہیں :راغب نعیمی

 وی پی این کے مثبت استعمال میں قباحت نہیں :راغب نعیمی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این)کو غیر شرعی قرار دینے کے فتوے کو غلط قراردئیے جانے پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 اگر وی پی این کو رجسٹر ڈکر دیتے ہیں اور مثبت تنقید کرتے ہیں تو اس کے استعمال میں کوئی قباحت نہیں ،مثال کے طور پر جس طرح لاؤڈسپیکر اگر متعلقہ ایکٹ کے خلاف استعمال ہوگا تو اس پر پرچہ بھی ہوگا اور سزا بھی ہو گی، رجسٹرڈ یا غیر رجسٹرڈ وی پی این سے ملکی سالمیت کیخلاف پروپیگنڈا یا کردار کشی کیلئے وی پی این کا استعمال غیرشرعی ہے ۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے چند روز قبل وی پی این کے استعمال کو غیر شرعی قرار دئیے جانے کے فتوے نے ملک میں ایک نئی بحث چھیڑ دی تھی ،عوام کے ساتھ ساتھ نامور علما اور وفاقی وزرا نے بھی فتوے کو غلط قرار دیا ۔راغب نعیمی نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وی پی این کا استعمال اکثر غیر اخلاقی امور میں ہو رہا ہے ، رپورٹس کے مطابق روز 15 ملین بار غیر مہذب سائٹس پر ہٹ کیا جارہاہے ، ،وی پی این لوکیشن چھپا دیتا ہے کہ کون کہاں سے کارروائی کررہا ہے ، وی پی این کے مثبت استعمال میں کوئی قباحت نہیں لیکن غیر مہذب مواد اور غلط پروپیگنڈا پراس کا استعمال غیر شرعی ہوگا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں