بلوچستان،کے پی کے میں علیحدگی کی آوازیں اٹھ رہی:غفور حیدری

بلوچستان،کے پی کے میں علیحدگی  کی آوازیں اٹھ رہی:غفور حیدری

مری(نمائندہ دنیا)جے یوآئی کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ ملک اس وقت بدترین سیاسی صورتحال سے دوچار ہے ایک طرف بلوچستان اوردوسری طرف پختونخوا میں علیحدگی کی آوازیں اٹھ رہی ہیں مگر حکمران سیاست میں مصروف ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے مری میں ضلع بھر کی پارٹی تنظیموں کی حلف برداری سے خطاب میں کیا۔ حافظ نصیرحرارجنرل سیکرٹری پنجاب،قاری سیف اللہ سیفی امیرضلع مری ،ندیم اخلاص عباسی جنرل سیکرٹری ،قاری راشد نواز عباسی امیرتحصیل مری،مولانا فرید عباسی جنرل سیکرٹری ودیگرعہدیداران نے بھی خطاب کیا۔ مولاناحیدری کاکہناتھاکہ ملک کی تینوں بڑی سیاسی جماعتیں سیکولر سسٹم کی حامی ہیں جبکہ جے یوآئی انکے آگے سب سے بڑی رکاوٹ ہے احتجاج پی ٹی آئی کاحق ہے مگر پرامن ہونا چاہئے ۔مولانا فضل الرحمن نے واضح موقف سے آئین کو تحفظ دیاچھبیسویں ترمیم کیلئے پیسے سمیت اعلیٰ عہدوں کی پیشکش کی گئی مگرپارٹی موقف پر ڈٹی رہی اور سودکے خاتمے ،مدارس کے تحفظ سمیت بڑی کامیابی حاصل کی ،جمعیت مری میں روزگارچھیننے سمیت ہرقسم کے آپریشن کیخلاف ہے اورمری کی تمام کاروباری تنظیموں کی پشت پر کھڑی ہے ۔ندیم عباسی اور راشد عباسی نے کہا ترقیاتی پلان کے نام پرہزاروں لوگوں کو روزگارسے محروم کرنے کا منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دینگے ،صرف چندکلومیٹرپر اربوں کے فنڈز لگانااورمری کے دیہی علاقوں کونطراندازکرناقبول نہیں ، یہاں عوام کو تعلیم صحت اورپانی جیسے بنیادی مسائل کاسامناہے اور حکومت آپریشن کے نام پر ر وزگارچھینناچاہتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں