پی ٹی آئی نے امریکی مفادات کیلئے خط لکھا:عرفان صدیقی

پی ٹی آئی نے امریکی مفادات کیلئے خط لکھا:عرفان صدیقی

اسلام آباد(آئی این پی )مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے پاکستان میں امریکی مفادات کے تحفظ کے لئے امریکہ کو خط لکھا ہے۔۔۔

بھارت کو اب ضرورت نہیں ہے کہ امریکہ میں اپنا سفارتخانہ رکھے ،وہاں زلفی بخاری کو بٹھا دیں، کام زیادہ بہتر طریقے سے کر لے گا،پارلیمنٹ ہاو س کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  عرفان صدیقی نے کہا امریکہ کے مفادات کے تحفظ کیلئے پی ٹی آئی کے خط کے مستندہونے کا جائزہ لے رہے ہیں ،انہوں نے کہا بھارت 70 سالوں میں جو کچھ نہیں کرسکا،زلفی بخاری نے امریکہ میں چار چھ دنوں میں کر دکھایا گیا،نہ انہیں پاکستان کے مفاد کا احساس ہے نہ ملک و قوم کا درد ہے ، یہ آگ چاہتے ہیں،انہوں نے کہاقوم کو یہ تو بتایا جائے کہ 24نومبر کی کال کا مقصد کیاہے ، کیااسکامقصد ہے کہ خون بہے ،لاشیں گریں، پی ٹی آئی کی کوئی پہلی یا آخری فائنل کال نہیں ہے ،اس سے پہلے بھی متعدد فائنل کالز دے چکے ہیں،پی ٹی آئی والے این آراو چاہتے ہیں جو ان کو نہیں ملے گا،پی ٹی آئی والے پارلیمان کوجعلی بھی کہتے ہیں اور تنخواہ ومراعات بھی لے رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں