پاکستان ، ایشیائی ترقیاتی بینک کا50کروڑڈالر قرض کامعاہدہ
اسلام آباد ( دنیا نیوز ، مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 50 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ ہوگیا۔
اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر اور سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویژن نے معاہدے پر دستخط کیے ۔ قرض پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی اور آفات کے خطرے میں کمی پرخرچ ہوگا اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے ادارہ جاتی صلاحیت مضبوط ہوگی۔ بینک نے کلائمیٹ اینڈ ڈیزاسٹر ریزیلینس پروگرام کے نفاذ میں معاونت کیلئے پاکستان کودس لاکھ ڈالر کی گرانٹ بھی فراہم کی ہے ، اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین اورپاکستان کے سیکرٹری اقتصادی امور کاظم نیاز نے دستخط کیے ۔ایشیائی بینک کا مزید کہنا ہے کہ 10لاکھ ڈالر کی تکنیکی گرانٹ پروگرام پر عملدرآمد میں معاون ہوگی۔