سچا اور غیرت مند بانی پی ٹی آئی کا ساتھی ہوگا، بشریٰ بی بی کی ویڈیو وائرل
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)موبائل فون پر پابندی کے باوجود سابق وزیر اعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ویڈیو لیک، ساری منصوبہ بندی منظر عام پرآگئی۔۔۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بشریٰ کہتی ہیں میں بانی پی ٹی آئی کا پیغام لائی ہوں، کل کوئی یہ نہ کہے کہ بانی کا پیغام ہمارے پاس نہیں پہنچا، ہر ایک کے پاس ان کا پیغام پہنچا دیا ہے ،جو سچا اور غیرت مند ہوگا وہ با نی پی ٹی آئی کا ساتھی ہوگا،بشریٰ بی بی نے کہا ایم پی اے 5 ہزار اور ایم این اے 10 ہزار افراد کا قافلہ لائے گا، آپ لوگوں کو گرفتاری سے بچنے کی حکمت عملی طے کرنی ہوگی۔ تمام عہدیدار اپنامتبادل تیار کریں، کوئی گرفتار ہوتا ہے تو پھر قافلہ متبادل لیڈ کرے ، بعد میں یہ نہیں سنا جائے گا کہ گرفتار ہوگیا، تمام عہدیدار گاڑیوں کے اندر کی تصاویر اور ویڈیو بنائیں، یہ ویڈیوز ہمارے ساتھ شیئر کریں انٹرینٹ نہ ہونے پر ویڈیوز ملکی اور غیر ملکی میڈیا کو موٹرسائیکل پر پہنچائیں، ویڈیوز ثبوت نہ دینے والوں کو اگلی بار ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔بشریٰ نے پارٹی قیادت کو وارننگ دی ہے کہ اگر اختلافات کے باعث 24 نومبر کا احتجاج متاثر ہوا تو سخت کارروائی ہوگی۔و زارت اعلیٰ اور وزیروں کی کرسیاں بدلتی رہیں گی مگر اختلافات نہیں ہونے چاہئیں۔